QR CodeQR Code

وزیراعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے، شیری رحمان

8 Jan 2021 18:48

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نااہل ہیں بلکہ بے رحم بھی ہیں، ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے، وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے۔ شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نااہل ہیں بلکہ بے رحم بھی ہیں، ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ خود کو وزیر اعظم بھی نہیں سمجھتے، وزیراعظم عمران خان کو لگتا ہے کہ جائز مطالبات کرنا بلیک میلنگ ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان بنی گالا کے وزیراعظم ہوسکتے ہیں لیکن وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکے، وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے۔ اُن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انا پسند اور بے رحم وزیراعظم نے آج بدترین مثال قائم کی ہے، ہزارہ برادری کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ملک پر ایک فاشسٹ حکمران مسلط کیا گیا ہے، اس فاشسٹ وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوگیا، اُن کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، کیا وزیراعظم عمران خان کو لگتا ہے کہ ان کا مطالبہ غلط ہے؟


خبر کا کوڈ: 908913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908913/وزیراعظم-کا-بیان-کوئٹہ-میں-پڑی-میتوں-کی-توہین-ہے-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org