0
Friday 8 Jan 2021 22:27

زرعی قوانین کو رد کرنا ہی کسان تحریک کا واحد حل ہے، پرینکا گاندھی

زرعی قوانین کو رد کرنا ہی کسان تحریک کا واحد حل ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت اگر کسان تحریک ختم کرکے کسانوں کی گھر واپسی چاہتی ہے تو اسے کاشت کاری سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا ہوگا۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے ان اراکین پارلیمنٹ اور ارکین اسمبلی سے جمعہ کے روز ملاقات کی جو کسان تحریک کی حمایت میں گذشتہ 32 دنوں سے یہاں جنتر منتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان منتخب نمائندوں سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران یہ اظہار خیال کیا۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے لیڈروں سے کہا کہ ہم سبھی کسان تحریک کی حمایت میں کھڑے ہیں اور پیچھے ہرگز نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں کسانوں کی بات سن کر ان کی تحریک ختم کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل یہی ہے کہ حکومت قانون واپس لے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 908914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش