QR CodeQR Code

بھارت، کسانوں کی تحریک پر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش

8 Jan 2021 22:23

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے مودی حکومت سے پوچھا کہ کیا کسان مظاہرین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کسانوں کی تحریک میں کورونا کی صورتحال پر سپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے پوچھا کہ کسانوں کی تحریک میں کورونا کے بارے میں کیا قوانین پر عمل کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ایس اے بوبڈے نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کسان کووڈ 19 سے محفوظ ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو تبلیغی جماعت کی طرح پریشانی ہوسکتی ہے۔ دراصل نظام الدین کے مرکز کیس کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت کے لئے ایک عوامی مفادات کی عرضی دائر کی گئی تھی، جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت نے غیر ملکی نمائندوں کو نظام الدین مرکز میں بڑی تعداد میں جمع ہونے کی اجازت دے کر لاکھوں شہریوں کی صحت کو خطرے میں ڈالا تھا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے مودی حکومت سے پوچھا کہ کیا کسان مظاہرین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا کہ کورونا سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 908918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908918/بھارت-کسانوں-کی-تحریک-پر-سپریم-کورٹ-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org