0
Friday 8 Jan 2021 19:14

عمران خان کا ہزارہ برادری کو بلیک میل کرنیوالا کہنا انتہائی قابل مذمت ہے، علامہ ریاض نجفی

عمران خان کا ہزارہ برادری کو بلیک میل کرنیوالا کہنا انتہائی قابل مذمت ہے، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ خالق کائنات کا ملت مسلمہ پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ ہمیں ایسا نبی عطا فرمایا جو تمام انبیاء کے سردار اور رحمت اللعالمین ہیں، ان کی نبوت پوری دنیا کیلئے ہے، جس کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا، یہ بھی خالق کائنات کا ہم مسلمانوں پر احسان ہے کہ ہمارے نبی پر وہ کتاب قرآن مجید نازل ہوئی جو قیامت تک رہے گی، اس کتاب الٰہی سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی استفادہ کرتے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کی عترت اہل بیت کو قرآن کی وضاحت، فصاحت و بلاغت کیلئے منتخب فرمایا، جن کی آخری حجت حضرت امام مہدی علیہ السلام ہیں، امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت کے قیام کے بعد قیامت برپا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسا جدید اور طاقتور ملک ہماری خفیہ ایجنسیوں کا محتاج ہے، مگر یہ خفیہ ایجنسیاں دو دہائیوں سے ہزارہ برادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکیں اور نہ ہی ان کو بے نقاب کر سکی ہیں۔ جامع علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے سورہ مریم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ پر 23 سال کے عرصے میں قرآن مجید نازل ہوتا رہا۔ ظالم لوگ ظلم کرتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ انہیں موت بھی آنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور ان کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھیں، انہیں تحفظ فراہم کریں، حضرت عمر ابن خطاب کہا کرتے تھے کہ اگر مملکت میں کسی پر بھی ظلم ہوا تو وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے مگر افسوس کہ آج کے حکمران عمران خان ہزارہ کے مظلوم مزدوروں کے ورثا سے ملنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جیسا جدید اور طاقتور ملک ہماری خفیہ ایجنسیوں کا محتاج ہے، مگر یہ خفیہ ایجنسیاں دو دہائیوں سے ہزارہ برادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکیں اور نہ ہی ان کو بے نقاب کر سکی ہیں۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ عمران خان کا ہزارہ برادری کو بلیک میل کرنیوالا کہنا انتہائی قابل مذمت ہے، انہیں یاد رکھنا چاہیئے کہ اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نہ صرف شہداء ہزارہ کی شہادت پر کوئٹہ جا چکے ہیں بلکہ اپنے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کو بھی انہوں نے ہٹا دیا تھا لیکن لگتا ہے کہ عمران خان بادشاہ سلامت ہیں اور انہوں نے اپنا دورہ کوئٹہ ملتوی کر دیا ہے اور الزام عائد کر رہے ہیں کہ مقتولین کے ورثا انہیں میل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کو اللہ تعالیٰ بالکل پسند نہیں کرتا، وزیراعظم کسی دباو کا شکار ہیں، وہ کابینہ میں وہ بات چیت تو کرتے ہیں لیکن کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے لیکن انھیں انا پرستی تبدیل کرنا ہوگی۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کے دباو میں نہیں جائیں گے، تو یاد رکھیں ان لوگوں نے آپ کو ووٹ دیئے ہیں، یہ دباو اللہ اور اس کے رسول کا سمجھا جائے، مدینہ کی ریاست اس طرح نہیں ہوتی کہ عوام کا خیال ہی نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 908919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش