QR CodeQR Code

وزیراعظم کا ہزارہ کمیونٹی سے متعلق بلیک میلنگ کا بیان قابل مذمت ہے، نفیسہ شاہ

8 Jan 2021 19:15

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ مچھ واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے بلیک میلنگ کا الزام لگانا شرمناک ہے، وزیراعظم کا بیان ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ہزارہ کمیونٹی سے متعلق بلیک میلنگ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں نے اپنے پیاروں کے قاتلوں کا سراغ لگانے اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے، کیا یہ بلیک میلنگ ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ مچھ واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے بلیک میلنگ کا الزام لگانا شرمناک ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، عمران خان متاثرہ خاندانوں سے متعلق دیا گیا بیان فوری واپس لیں۔


خبر کا کوڈ: 908922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908922/وزیراعظم-کا-ہزارہ-کمیونٹی-سے-متعلق-بلیک-میلنگ-بیان-قابل-مذمت-ہے-نفیسہ-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org