QR CodeQR Code

ہزارہ برادری کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، علامہ جواد نقوی

8 Jan 2021 19:28

مسجد بیت العتیق لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ٹی بی یو ایم کا کہنا تھا کہ ہم مکتب فاطمی سے تعلق رکھتے ہیں، اس مکتب کی ایک حرمت ہے، سیدہ سلام اللہ علیہا نہیں چاہتی تھی کہ جن کی وجہ سے امت پر مصائب آئے وہ کیوں ان کے جنازے میں شریک ہوں۔ بی بی ؑ نہیں چاہتی تھیں ہر ایرا غیرا ان کے جنازے میں شریک ہو۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ شیعہ قوم کا یہ مطالبہ نہیں ہونا چاہیئے کہ وزیراعظم آئیں، بلکہ بہت سے شہداء نے وصیتیں کی تھیں کہ فلاں ان کے جنازے میں نہ آئے، فلاں ان کی قبر پر نہ آئیں، خود سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا نے بھی وصیت کی تھی کہ فلاں فلاں خائن میرے جنازے میں شریک نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزارہ کمیونٹی کیساتھ ہیں، ان کے مطالبات کی بھی حمایت کرتے ہیں، ان کے مطالبات پورے ہونے چاہییے، ہم شہداء کے خانوادوں کیساتھ ہیں۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کا عفریت ختم کرنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہو گا اور معذرت خواہانہ رویہ چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ کیوں مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ آئیں اور ان کے آنسو پونچھیں، ایسے لوگوں سے تو کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم مکتب فاطمی سے تعلق رکھتے ہیں، اس مکتب کی ایک حرمت ہے، سیدہ سلام اللہ علیہا نہیں چاہتی تھی کہ جن کی وجہ سے امت پر مصائب آئے وہ کیوں ان کے جنازے میں شریک ہوں۔ بی بی ؑ نہیں چاہتی تھیں ہر ایرا غیرا ان کے جنازے میں شریک ہو۔


خبر کا کوڈ: 908924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908924/ہزارہ-برادری-کے-مطالبات-کی-حمایت-کرتے-ہیں-علامہ-جواد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org