0
Friday 8 Jan 2021 19:36

سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار کی بیٹی کس منہ سے سانحہ کوئٹہ کا ذکر کر رہی ہے، خرم نواز

سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار کی بیٹی کس منہ سے سانحہ کوئٹہ کا ذکر کر رہی ہے، خرم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مظلوموں سے ہمدردی کی منافقت کرنیوالی ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کی ذمہ دار ہے، مریم صفدر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ اور سیریل کلر رانا ثنا اللہ کیساتھ کھڑے ہو کر سانحہ کوئٹہ کا ذکر کس منہ سے کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور حکومت میں مخالفین کو قتل کروانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلیے پولیس کو استعمال کرنے کا آغاز ہوا۔ انھوں نے کہا کہ لاہور کی رہائشی مریم صفدر کو 6 سال گزر جانے کے بعد بھی ماڈل ٹاون میں پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والی تنزیلہ امجد شہید اور شازیہ مرتضیٰ شہید کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جن کے اپنے دامن بے گناہ انسانی خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور منافقت کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کے والد اور چچا نے مظلوموں سے ہمدردی تو کیا کرنی تھی مقتولین کے ورثا سے ایف آئی آر کے اندراج اور غیر جانبدار تفتیش کا حق بھی چھین لیا تھا، 6 سال گزرنے کے بعد بھی ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔ انصاف کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہینگے۔
خبر کا کوڈ : 908926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش