0
Friday 8 Jan 2021 19:45

دہشتگردی کیخلاف اپنے اہل تشیع بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حافظ شکیل ناصر

دہشتگردی کیخلاف اپنے اہل تشیع بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حافظ شکیل ناصر
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر جاری ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں مختلف مکاتب فکر کے رہنما شریک ہو رہے ہیں اور شرکائے دھرنا سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کر رہے ہیں۔ مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے رہنما حافظ شکیل ناصر اور مولانا یونس ریحان نے بھی مال روڈ پر دھرنے میں شرکت کی اور اہل تشیع سے اظہار یکجہتی کیا۔ حافظ شکیل ناصر کا کہنا تھاکہ دہشتگرد انسان ہیں نہ مسلمان بلکہ وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہم اپنے اہل تشیع بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد نسل یزید لعین سے ہیں، جس کی حسینیت کیخلاف جنگ جاری ہے۔ ہم اپنے ہزارہ بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کیساتھ وزیراعظم کو رویہ قابل مذمت ہے، وہ جنہوں نے اپنے پیارے اس وطن کیلئے قربان کر دیئے ہیں، وہ کیسے وزیراعظم کو بلیک میل کر سکتے ہیں، وزیراعظم کا یہ بیان افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 908928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش