0
Friday 8 Jan 2021 22:25

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنے جاری 

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنے جاری 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے خلاف جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں، ملتان سمیت ڈیرہ غازیخان، علی پور، جتوئی، لیہ، بھکر، کبیروالا، جلالپور پیروالا، بہاولپور، رحیم یارخان میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں، جنوبی پنجاب کے شہروں میں ان احتجاجی دھرنوں کے باعث ٹریفک کا نطام بری طرح متاثر ہے، دھرنوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچا جا سکے، ان احتجاجی دھرنوں میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، احتجاجی دھرنوں میں علمائے کرام، ذاکرین اور تنظیمی شخصیات نے بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 908963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش