0
Friday 8 Jan 2021 22:48

جب تک ہزارہ برادری کے مطالبات پورے نہیں ہونگے احتجاج جاری رہیگا، ڈی جی خان میں دھرنا شرکا کا عزم

جب تک ہزارہ برادری کے مطالبات پورے نہیں ہونگے احتجاج جاری رہیگا، ڈی جی خان میں دھرنا شرکا کا عزم
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں کے بعد شہداء کے لواحقین نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا ہے۔ شہداء کے لواحقین کی حمایت میں اسلام آباد، کراچی، سکھر، ملتان، سرگودہا، لاہور سمیت ملک بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین سمیت شیعہ تنظیموں نے احتجاج کے طور پر دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او ڈیرہ غازی خان نے دھرنے کے دوران اعلان کیا ہے کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک کوئٹہ میں دھرنا دیئے شہدا کے لواحقین کے مطالبات پورے نہیں کر دیئے جاتے۔ ڈیرہ غازی خان میں گذشتہ روز کی طرح آج بھی دھرنا جاری ہے اور اس دوران شرکا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شرکا کیلئے کھانے پینے کی اشیا کا بندوبست کیا گیا ہے اور نماز باجماعت کا اہتمام بھی ہے۔ واضح رہے کہ دھرنے میں شہدائے مچھ کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خواتین بھی شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 908968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش