0
Friday 8 Jan 2021 23:01

اٹک، شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

اٹک، شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح اٹک میں نماز جمعہ کے بعد مچھ میں شہید ہونیوالے شیعہ ہزارہ مظلومین کی شہادتون کیخلاف احتجاج اور انکے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیئے مولانا نیاز بخاری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکمران شیعہ ہزارہ مظلوموں کو انصاف فراہم کریں اور وزیراعظم نامناسب بیان پر معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں کے بعد شہداء کے لواحقین نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا ہے۔ شہداء کے لواحقین کی حمایت میں اسلام آباد، کراچی، سکھر، ملتان، سرگودہا، لاہور سمیت ملک بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین سمیت شیعہ تنظیموں نے احتجاج کے طور پر دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 908969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش