0
Saturday 9 Jan 2021 03:53

سانحہ مچھ، کراچی میں 30 سے زائد مقامات پر دیئے گئے دھرنے ختم کرنے کا اعلان

سانحہ مچھ، کراچی میں 30 سے زائد مقامات پر دیئے گئے دھرنے ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ 4 روز سے شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے جن کا سلسلہ شہر کے 30 سے زائد مقامات تک پھیل گیا تھا، تاہم اب کوئٹہ میں حکومت اور دھرنے کے شرکاء میں مذاکرات کامیاب ہونے اور شہداء ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کی اپیل پر کراچی میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے شہر کے تمام مقامات پر جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنے کے شرکاء پر امن طور پر واپس جانا شروع ہوگئے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی دھرنے ختم کردیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 909011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش