QR CodeQR Code

ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کا انعقاد

9 Jan 2021 07:33

شہباز چوک پہنچ کر مولانا ہدایت حسین ہدایتی نے شرکاء سے خطاب کیا، انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر تمام شہداء ملتِ جعفریہ بالخصوص شہدائے کوئٹہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے ابرار شہید یونٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِاہتمام شہدائے کوئٹہ (مچھ) سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ سے شہباز چوک ٹوبہ ٹیک سنگھ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ماتمی انجمنوں اور امامبارگاہوں کے متولیان کے تعاون سے نکالی گئی ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شہباز چوک پہنچ کر مولانا ہدایت حسین ہدایتی نے شرکاء سے خطاب کیا، انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر تمام شہداء ملتِ جعفریہ بالخصوص شہدائے کوئٹہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ریلی واپس مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 909014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909014/ٹوبہ-ٹیک-سنگھ-سانحہ-مچھ-کے-شہدا-لواحقین-مطالبات-حق-میں-مظاہرہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org