0
Saturday 9 Jan 2021 07:52

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان لوگوں کیلئے استعمال کیا جو ہر موقع پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان لوگوں کیلئے استعمال کیا جو ہر موقع پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ انسانیت سے عاری اپوزیشن المیوں پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان ہی لوگوں کیلئے استعمال کیا جو ہر موقع پر سیاست کرتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم مظلوموں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صدرمریم نواز نے وزیراعظم کے سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کے حوالے سے بیان پر کڑی تنقید کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا کے بندے بنو، بندوں کے خدا نہ بنو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم حیران ہے کہ آپ جا نہیں سکتے تو کم از کم ہمدردی کے 2 بول تو بول سکتے تھے، متاثرین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آئیں اورپھروہ اپنےپیاروں کی تدفین کریں، سیکیورٹی کلیئرنس ہمیں بھی نہیں ملی، لیکن ہم پھر بھی وہاں گئے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کیا عمران خان کی زندگی قوم سے زیادہ اہم ہے؟۔ وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنا فرض نبھانے میں ناکام ہوئے، وزیراعظم مظلوموں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں، دراصل عمران خان کی انا انہیں متاثرین کے پاس جانے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا لوگ خودکشیاں کررہے ہیں تو میں کیا کروں، یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے کہ جب موٹر وے واقعہ ہوا تو کہا گیا رات کو اکیلنے کیوں نکلے، عمران خان صاحب آپ کو نہ صرف عوام کو بلکہ اللہ کو بھی جواب دینا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 909015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش