QR CodeQR Code

ٹرمپ کی پارلیمنٹ پر حملے کی کوریج انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی

9 Jan 2021 09:59

منظر عام پر آنے والی مبینہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں صدر ٹرمپ مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلخانہ کے ہمراہ کیپیٹل ہل پر حملے کی لائیو کوریج کو انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔منظر عام پر آنے والی مبینہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں صدر ٹرمپ مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھتے رہے۔ اس موقع پر ہال میں موجود خواتین و حضرات کو موسیقی پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا تھا، پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 909024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909024/ٹرمپ-کی-پارلیمنٹ-پر-حملے-کوریج-انجوائے-کرنے-مبینہ-ویڈیو-سامنے-آ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org