0
Saturday 9 Jan 2021 12:31

سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، میتیں تدفین کیلئے ہزارہ ٹاؤن قبرستان پہنچا دی گئی ہیں۔ شہید کان کنوں کی نماز جنازہ علامہ ہاشم موسوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، معاون خصوصی زلفی بخاری، وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالخالق ہزارہ، رکن اسمبلی قادر نائل، صوبائی وزراء میر ضیاء لانگو، میر عارف جان محمد حسنی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین میں شرکت کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے، رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر رہنماء ہزارہ قبرستان پہنچ گئے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ ولی عصر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اصل مطالبہ ہے دہشت گردوں کو گرفتار اور جوڈیشیل کمیشن بنایا جائے، مرنے والوں کے لواحقین مظلوم لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کو بلیک میلنگ کا کہنا قابل مذمت ہے، وہ تو اپنا دفاع نہیں کرسکتے۔ تدفین کے حوالے سے بات چیت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ میتوں کی تدفین سے متعلق فیصلہ ہوگیا ہے، تمام میتوں کی تدفین کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ہی ہوگی، تمام میتوں کے شرعی وارث یہیں ہیں۔ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کے لئے 10 قبریں تیار کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش