QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 18 ہزار سے زائد نئے کیسز، 228 ہلاکتیں

9 Jan 2021 15:42

وزارت صحت کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18222 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں موذی وباء سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چار لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وباء سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 2.15 فیصد رہ گئی ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18222 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں موذی وباء سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چار لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسی کے ساتھ ہی صحتمند ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 ہزار 651 ہوگئی۔ فعال کیسز 1259 سے گھٹ کر 2.24 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں ملک میں مزید 228 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 150798 ہوگئی ہے۔

ادھر اگرچہ کورونا وائرس کے روزانہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم کشمیر میں سنیچر کو اس وائرس کے نئے اسٹرین جو حال ہی میں انگلستان میں ظاہر ہوا، کے دو کیس سامنے آئے آگئے ہیں۔ جواہر لعل نہرو اسپتال رعناواری میں کورونا کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر بلقیس شاہ نے بتایا کہ کشمیر کے رہنے والے دو باشندے نئے کورونا وائرس میں مبتلاء پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کورونا مریضوں کا تعلق سرینگر کے حبک اور صورہ علاقوں سے ہے اور دونوں سفر کے بعد واپس آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ابھی تک کورونا کے اس نئے وائرس میں 90 افراد کو مبتلاء پایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 909120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909120/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-18-ہزار-سے-زائد-نئے-کیسز-228-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org