0
Saturday 9 Jan 2021 15:40

کسانوں کو تاریخ پر تاریخ دینا مودی حکومت کی ناکامی ہے، راہل گاندھی

کسانوں کو تاریخ پر تاریخ دینا مودی حکومت کی ناکامی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگرس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی تنظیموں اور حکومت کے مابین آٹھویں دور کے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد مودی حکومت پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تاریخ کے بعد کی نئی تاریخ دینا اس حکومت کی ناکامی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کی نیت صاف نہیں ہے کہ تاریخ کے بعد تاریخ دینا ان کی حکمت عملی بن گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت اور کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان جمعہ کو تین زرعی قوانین پر بات چیت کا آٹھویں دور بے نتیجہ رہا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس 15 جنوری کو ہوسکتا ہے۔ ان تینوں زرعی قوانین کے خاتمے کے مطالبے میں کسان لیڈروں نے جمعہ کے روز دو ٹوک الفاظ میں حکومت کو بتایا کہ ان کی گھر واپسی تبھی ہوگی جب حکومت ان قوانین کو واپس لے گی۔

مودی حکومت نے قوانین کی مکمل منسوخی کے مطالبے کو مسترد کرنے کی مانگ کو خارج کرتے ہوئے اس کے اعلاوہ اس بحث کو اپنے متنازعہ نکات تک محدود رکھنے پر زور دیا۔ کسان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے اور کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو قانونی گرنٹی دی جائے۔ گزشتہ 44 دنوں سے ہزاروں کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قوانین زرعی شعبے میں بڑی اصلاحات کی سمت ایک بڑے ا قدام ہیں اور اس سے کاشتکاری میں درمیانیوں کے کردار کو ختم کیا جاسکے گا اور کاشتکاروں کو ملک میں کہیں بھی اپنی پیداوار فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 909123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش