0
Saturday 9 Jan 2021 19:05

ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ

ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، فتح ون دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم ’’فتح ون‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا، فتح ون 140 کلومیٹر تک روایتی ہتھیار لے جانے اور دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور جوانوں کو مبارکباد دی۔ یاد رہے فرروی 2020 پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش