0
Saturday 9 Jan 2021 20:56

نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کے 50 مقدمات اختتامی مراحل میں داخل

نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کے 50 مقدمات اختتامی مراحل میں داخل
اسلام ٹائمز۔ نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے 50 سے زائد مقدمات اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات میں بیانات قلم بند کرنے کے بعد حتمی دلائل کے لیے تاریخ مقرر کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے دوران ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کے خلاف دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے 50 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیصل موٹا، فرحان ملا، عامر توتلا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کے بعد حتمی دلائل کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

ولی خان بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے فیصل موٹا نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جو منظور کرلی گئی۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزم کے شناختی کارڈ کی تجدید کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 909180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش