آغا خان یونیورسٹی کورونا مریضوں کے علاج میں مدد دے گی، تیمور جھگڑا
9 Jan 2021 21:02
مفاہمتی یادداشت کے مطابق ٹیلی-آئی سی یو کے ذریعے خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز بیرون ملک موجود ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر یہاں مریضوں کے آپریشنز اور علاج کر سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت اور آغا خان یونیورسٹی میں کورونا کے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے علاج کی استعداد بڑھانے کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ اور آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے ڈین ڈاکٹر عادل ایچ حیدر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پر وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز محمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ آغا خان یونیورسٹی خیبر پختونخوا کے مخصوص ہسپتالوں میں کورونا آئی سی یوز اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی استعداد اور صلاحیت کا جائزہ لے گی اور اسے بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ آغا خان یونیورسٹی انتہائی نگہداشت یونٹس میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کی تعلیم و تربیت کرے گی جبکہ ہیلتھ ورک فورس کی ٹریننگ سے کورونا کریٹیکل کیئر میں ماسٹر ٹرینرز تیار کیے جائیں گے۔
اسی طرح محکمہ صحت اور آغا خان یونیورسٹی مل کر انتہائی نگہداشت مریضوں کی علاج کے لیے سینٹرل کوآرڈینیشن سسٹم بنائیں گے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ٹیلی-آئی سی یو کے ذریعے خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز بیرون ملک موجود ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر یہاں مریضوں کے آپریشنز اور علاج کر سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ
خبر کا کوڈ: 909181