0
Saturday 9 Jan 2021 21:25

پشاور پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ گذشتہ روز ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ورسک سرکل فدا حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مچنی گیٹ کی حدود ڈاگ لارہ میں زیر تعمیر مکان سے جدید خودکار اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے 7 عدد کلاشنکوف، 2 پستول اور کارتوس برآمد کرکے ملزم بخت ریاض کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ زیر تعمیر مکان میں رکھنے اور بعد میں دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 909182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش