0
Saturday 9 Jan 2021 22:50

بلاول بھٹو سے جی بی اسمبلی کے رکن انجینئر اسماعیل کی ملاقات

بلاول بھٹو سے جی بی اسمبلی کے رکن انجینئر اسماعیل کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے  پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی انجینئر محمد اسماعیل نے ملاقات کی۔ بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی غیر معمولی اہمیت کا حامل فورم ہے، دھاندلی زدہ حکومت کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے۔ انہوں نے انجینئر اسماعیل کو ہدایت کی کہ جی بی کے عوام کو درپیش مسائل اسمبلی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 909186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش