1
0
Saturday 9 Jan 2021 23:05

مانسہرہ، ہزارہ یونیورسٹی میں برقع لازمی، غیر شائستہ داڑھی رکھنے پر پابندی

مانسہرہ، ہزارہ یونیورسٹی میں برقع لازمی، غیر شائستہ داڑھی رکھنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں طلبہ و طالبات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا، طلبہ پر یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی کی طالبات اب میک اپ کرکے یا جینز شرٹ پہن کر یونیورسٹی نہیں جا سکیں گی، جبکہ مرد اسٹوڈنٹس لمبے بال یا داڑھی کے ساتھ اسٹائل بنا کر کلاس میں نہیں جا سکیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برقع، اسکارف اور دوپٹہ طالبات کے یونیفارم کا لازمی حصہ قرار دیا گیا ہے، طالبات برقع پہن کر یونیورسٹی آئیں گی۔

اعلامیے کے مطابق طالبات پر ہیوی میک اپ، جیولری اور کھلے بال رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، دوسری طرف مرد طلبہ یونیورسٹی میں غیر شائستہ داڑھی نہیں رکھ سکیں گے۔ ہزارہ یونیورسٹی ڈریس کوڈ سے متعلق ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعات کو نفیس ڈریس کوڈ سے متعلق پالیسی اپنانے کا اختیار دیا گیا ہے، جس کا مقصد غریب و امیر میں تفریق ختم کرنا ہے، کامران بنگش نے کہا کہ کوئی جامعہ ڈریس کوڈ پالیسی کے اہداف سے انحراف نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 909190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اسامہ
Pakistan
برقع لازمی قرار نہیں دیا گیا بلکہ آپشن ہے کہ یا برقع یا شلوار قمیض ہمراہ دوپٹہ۔۔۔ اور یونیورسٹیوں کو یہ چیزیں زیب نہیں دیتیں، اپنا تعلیمی معیار بہتر کریں، بجائے ڈریس کوڈ نافذ کرنے کے۔۔۔
ہماری پیشکش