0
Saturday 9 Jan 2021 23:16

بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق

بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بٹگرام میں ابوبکر نامی شہری سرعام کلاشنکوف لے کر گھوم رہا تھا کہ پولیس حوالدار نے اسے منع کیا اور اس سے اسلحہ لینے کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حوالدار نور علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش