0
Saturday 9 Jan 2021 23:59

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین کی خریداری پر سوال اٹھادیئے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین کی خریداری پر سوال اٹھادیئے
اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستانی عوام کے لیے 250 ملین ڈالر (25 کروڑ ڈالر) سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کو لکھے جانے والے خط میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ کسی بھی خریداری میں کرپشن روکنے کیے پیپرا کے رول نمبر 47 پر عمل درآمد ضروری ہے۔ جو بھی ٹینڈر کئے جائے اس ٹینڈر کے تمام کاغذات پیپرا کی ویب پر مہیا کئے جائیں۔ سہیل مظفر نے کہا کہ پوری دنیا میں فی ڈوز ویکسین 4 ڈالر سے 37 ڈالر تک ہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین کے ریٹس یا ٹینڈر کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ پیپرا رولز کے مطابق گورنمنٹ کا کوئی بھی ادارہ جب بھی کوئی خریداری کرے گا وہ خریداری کے تمام معاہدے اور خریداری کی قیمت اپنی ویب سائیٹ پر دینے کا پابند ہے۔
خبر کا کوڈ : 909202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش