0
Sunday 10 Jan 2021 00:08

کورونا سے خوفزدہ رئیس نے مسافر طیارے کی تمام نشستیں بُک کروالیں

کورونا سے خوفزدہ رئیس نے مسافر طیارے کی تمام نشستیں بُک کروالیں
اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں کورونا میں مبتلا ہونے سے خوف زدہ ایک رئیس شخص نے دوران سفر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مسافر طیارے کی تمام نشستیں بک کروالیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مالدار شخص رچرڈ ملجدی نے انسٹا گرام پر اپنی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ طیارے میں تنہا دکھائی دے رہا ہے۔ اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر ملجدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اور اپنی بیوی کے لیے طیارے کی تمام نشستیں بک کروالیں اس کے باوجود یہ نجی طیارے (پرائیوٹ جیٹ) پر سفر کے مقابلے میں سستا پڑا۔ ہم نے یہ شرط عائد کی تھی کہ طیارے پر صرف ہم دونوں ہی ہوں گے اور اس لیے سبھی نشستیں بک کروالیں۔ انڈونیشیا کے ایک اخبار کے مطابق ملجدی اور اس کی بیوی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے شدید خوف زدہ ہیں اس لیے انہوں نے طیارے پر تنہا سفر کرنے کی شرط عائد کی تھی۔

انڈونیشیائی اخبار کے مطابق ملجدی نے جکارتہ سے بالی کے لیے 7885 امریکی ڈالر میں طیارے کی تمام نشستیں بک کروائیں جن می 12 بزنس کلاس اور 150 اکانومی کلاس کی نشستیں شامل تھیں۔ خیال رہے کہ ملجدی انڈونیشیا کا ایک رئیس شخص ہے جسے دولت کے دکھاوے کا بہت شوق ہے۔ اس سے پہلے بھی اپنی انوکھی حرکتوں اور فضول خرچیوں کی تشہیر کی وجہ سے ملجدی خبروں میں رہا ہے۔ 2015 میں اس نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ پر اسے بیش قیمت گاڑی تحفے میں دی تھی۔ اس کے علاوہ وہ ایک مرتبہ ایک شاپنگ مال میں منشیات استعمال کرتے ہوئے گرفتار بھی ہوچکا ہے جس کے بعد اسے ڈیڑھ برس جیل میں بھی گزارنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 909205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش