QR CodeQR Code

کراچی میں سائبرین ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد

10 Jan 2021 12:00

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اتوار سے کراچی میں تیز ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے، تاہم سردی کی شدت برقرار رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بروز اتوار کو سائبرین ہواؤں میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ صبح کے اوقات میں کراچی میں سائبرین ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ تیز سرد ہواؤں میں شدت کے باعث صبح شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اتوار سے کراچی میں تیز ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے، تاہم سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ گزشتہ روز شہر میں چلنے والی سائبرین ہواؤں کی رفتار 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ ہفتہ کے روز شہر کا درجہ حرارت 5.8 ڈگری تو ریکارڈ ہوا، مگر محسوس 3 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 909247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909247/کراچی-میں-سائبرین-ہواؤں-کے-باعث-موسم-مزید-سرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org