QR CodeQR Code

ترکی کا بحیرہ ایجیئن کے شمال اور مشرق میں فوجی مشقوں کا اعلان

10 Jan 2021 12:17

بحیرہ روم کے مشرق میں گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کے تناظر میں ترکی اور یونان کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے کشیدگی کا شکار ہیں۔


اسلم ٹائمز۔ یونان اور ترکی کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی جاری ہے، اسی تناظر میں ترکی نے بحیرہ ایجیئن کے شمال اور مشرق میں فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ترکی اپنے حقوق اور مفادات کے سلسلے میں دو ٹوک موقف پر قائم ہے، تاہم یونانی میڈیا نے ترک جنگی مشقوں کے حوالے سے انتباہات جاری کیے ہیں۔ ترکی نے گزشتہ ماہ بھی مشرقی بحیروہ رو م میں بحری مشقیں شروع کی تھیں۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ بحری مشقیں یورپی یونین کی جانب سے 10دسمبر کو کیے جانے والے اس اعلان کے بعد شروع کی گئی ہیں۔

اس اعلان میں کہا گیا تھا کہ خطے میں غیر قانونی اور جارحانہ کارروائیوں کے باعث یورپی یونین ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یاد رہے کہ بحیرہ روم کے مشرق میں گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کے تناظر میں ترکی اور یونان کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے کشیدگی کا شکار ہیں اور یورپی یونین نے ترکی کو اس اقدام سے روکتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں۔ دوسری جانب یونان کا کہنا ہے کہ ترکی علاقے کی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنگی مشقوں کے اعلان جیسی یک طرفہ کارروائیوں اور اقدامات سے گریز کرے۔


خبر کا کوڈ: 909251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909251/ترکی-کا-بحیرہ-ایجیئن-کے-شمال-اور-مشرق-میں-فوجی-مشقوں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org