0
Sunday 10 Jan 2021 12:18

نااہلی اور نالائقی کی سزا پوری قوم ادا کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

نااہلی اور نالائقی کی سزا پوری قوم ادا کر رہی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں آنے والے پاور بریک ڈاؤن پر کہا کہ نااہلی کی سزا پوری پاکستانی قوم ادا کر رہی ہے، رات گئے ملک بھر میں آنے والے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اب بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے اور مختلف شہروں میں بجلی بحال بھی کر دی گئی ہے۔ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم ہی نہیں، وزرا اور ترجمانوں کی فوج عملی طور پر اندھیرے میں ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نااہلی کی ایک قیمت اور سزا ہے جسے آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش