QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، شیخ رشید

10 Jan 2021 14:06

فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ استعفیٰ نہیں دینگے جبکہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے۔ فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے جبکہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا ک وزیرِاعظم عمران خان پاکستان کو ترقی دلوائیں گے، وہ ہی پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کی بجائے ان کا احتساب کریں گے، جو جدوجہد وزیرِاعظم عمران خان کر رہے ہیں، وہ پاکستان کو آگے لے کر جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا، مسلم لیگ نون کو اس مقام تک پہنچانے کیلئے مریم نواز کا بہت بڑا دخل ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی نے دور اندیشی کا ثبوت دیا، فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا، بھارت اپنے سرمائے کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ 29 دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے، انہیں سال بھی بتانا چاہیئے تھا، میں پاکستان ریلویز کو ترقی دلوانا چاہتا تھا، مجھے وزیرِ داخلہ بنانا وزیرِاعظم عمران خان کا فیصلہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 909280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909280/پی-ڈی-ایم-کی-تحریک-دم-توڑ-رہی-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org