0
Sunday 10 Jan 2021 14:45

بھارت میں دوسرے دن بھی کورونا کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

بھارت میں دوسرے دن بھی کورونا کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دوسرے دن بھی جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس موذی وباء کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 2.14 فیصد رہ گئی ہے۔ اتوار کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 18645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسی دوران 19299 مریضوں کی شفایابی سے صحتمند مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 75 ہزار 950 ہوگئی۔ فعال کیسز کی تعداد 855 سے کم ہو کر 2.23 لاکھ رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 201 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 150999 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.42 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.44 فیصد رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش