QR CodeQR Code

مودی کو اپنے صنعتکار دوستوں کیلئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہیئے، راہل گاندھی

10 Jan 2021 14:44

کانگریس پارٹی کے سابق صدر نے کہا کہ کسان ملک کے لئے خاصی اہمیت رکھتے ہیں اور مودی حکومت کو انکی ہر جائز بات سننی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر احتجاجی کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو وقت رہتے اپنے صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے لئے خاصی اہمیت رکھتے ہیں اور مودی حکومت کو ان کی ہر جائز بات سننی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو کسانوں کے مطالبات پر غور کرنا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ اب بھی وقت ہے کہ مودی کسانوں کا ساتھ دے اور صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑ دے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے راہل گاندھی کا اپریل 2015ء کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے کہ جس میں وہ پارلیمنٹ میں مودی کو صلاح دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو چند صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کی خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیئے کیونکہ کسان اور مزدور ہی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 909284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909284/مودی-کو-اپنے-صنعتکار-دوستوں-کیلئے-نہیں-بلکہ-کسانوں-کے-حق-میں-کام-کرنا-چاہیئے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org