QR CodeQR Code

شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شیخ رشید

10 Jan 2021 18:36

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کا بروقت اقدام قابل تعریف ہے، ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہرِ اقتدار میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کا بروقت اقدام قابل تعریف ہے، ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6-2 میں واقع گھر میں ڈاکووَں کی اطلاع  پر پولیس نے کارروائی کی اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

تھانہ آبپارہ پولیس کی نفری نے گھر کا گھیراوَ کیا اور 4 ڈاکووَں کو پولیس نے گھر کے اندر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ چند روز قبل شہر اقتدار کے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں مسلح ملزمان ایک تاجر کے گھر میں داخل ہو ئے اور تھوڑی ہی دیر میں آٹھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر تھانہ مارگلہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 909325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909325/شہریوں-کی-جان-ومال-کے-تحفظ-میں-کوتاہی-برداشت-نہیں-جائے-گی-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org