0
Sunday 10 Jan 2021 21:43

بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے انکا مذاق بنارہی ہے، اجے ماکن

بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے انکا مذاق بنارہی ہے، اجے ماکن
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری و راجستھان ریاست کے انچارج اجے ماکن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈران کے ذریعے کسانوں پر دئے گئے بیانات کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مزاق اڑا رہی ہے نو تشکیل شدہ ریاستی کانگریس ایگزیکٹو میں حصہ لینے کے لئے جے پور پہنچے۔ اجے ماکن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کسانوں کا مزاق اڑا رہے ہیں، وہ اس طرح کی بیان بازی کرکے ان کی توہین کررہے ہیں جو بہت ہی شرمناک بات ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈران کے ان بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی حمایت میں تحریک جاری رکھے ہوئی ہے اور 15 جنوری کو ملک بھر میں اسمبلیوں کا گھیراو کرنے کی تیاری کے لئے ایگزیکٹو میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں باڈی اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سفارتی تقرری کے تعلق سے اچھے لوگوں کے نام تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس سے قبل اجے ماکن کے جے پور پہنچنے پر ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ان کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 909331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش