0
Sunday 10 Jan 2021 20:52

تربت، سکیورٹی ناکہ کے قریب بم دھماکہ، 5 افراد زخمی، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا

تربت، سکیورٹی ناکہ کے قریب بم دھماکہ، 5 افراد زخمی، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا
اسلام ٹائمز۔ تربت مین بازار میں سڑک پر سکیورٹی ناکہ کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت بازار سینما چوک کے قریب سکیورٹی ناکہ کےقریب دھماکہ ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ بم حملہ کیا ہے۔ بم دھماکے سے ایک موٹرسائیکل مکینک سمیت 5 افراد زخمی اور دو گاڈیوں کو معمولی نقصان پہنچا، زخمیوں میں موٹرسائیکل مستری لیاقت ولد اللہ یار سکنہ لودھراں پنجاب، نصیب خان ولد مشکور علی سکنہ سندھ، نعیم ولد فاروق سکنہ بہاولپور پنجاب، ذیشان ولد محران سکنہ سندھ اور لیاقت ولد ظفر سکنہ دشتی بازار تربت شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 909335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش