QR CodeQR Code

مظفرآباد، علامہ تصور جوادی اور علامہ شہنشاہ نقوی کی ملاقات

10 Jan 2021 21:58

ملاقات میں اہم قومی و ملی امور کے علاوہ سانحہ مچھ بلوچستان، ملت تشیع کی داخلی صورت حال اور وحدت بین المسلمین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے معروف خطیب اور مذہبی اسکالر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم قومی و ملی امور کے علاوہ سانحہ مچھ بلوچستان، ملت تشیع کی داخلی صورت حال اور وحدت بین المسلمین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ نقوی نے علامہ تصور جوادی کی عیادت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ علامہ جوادی نے علامہ شہنشاہ نقوی کو اتحاد ملت تشیع کی بے باک ترجمانی اور اتحاد بین المومنین کے لیے کی جانی والی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 909346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909346/مظفرا-باد-علامہ-تصور-جوادی-اور-شہنشاہ-نقوی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org