0
Sunday 10 Jan 2021 21:58

مظفرآباد، علامہ تصور جوادی اور علامہ شہنشاہ نقوی کی ملاقات

مظفرآباد، علامہ تصور جوادی اور علامہ شہنشاہ نقوی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے معروف خطیب اور مذہبی اسکالر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم قومی و ملی امور کے علاوہ سانحہ مچھ بلوچستان، ملت تشیع کی داخلی صورت حال اور وحدت بین المسلمین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ نقوی نے علامہ تصور جوادی کی عیادت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ علامہ جوادی نے علامہ شہنشاہ نقوی کو اتحاد ملت تشیع کی بے باک ترجمانی اور اتحاد بین المومنین کے لیے کی جانی والی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 909346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش