QR CodeQR Code

تعلیمی نصاب میں سیرت النبیؐ و صحابہؓ کو لازمی شامل کیا جائے، جماعت اسلامی

10 Jan 2021 22:32

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب تعلیم ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا عزم کرنے والے حکمرانوں کو چاہئے کہ تعلیمی نظام بھی اسی کے ہم آہنگ بنائیں۔


تعلیمی نصاب میں سیرت النبیؐ و صحابہؓ کو لازمی شامل کیا جائے، جماعت اسلامی


 اسلام اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب تعلیم ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے،، پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا عزم کرنے والے حکمرانوں کو چاہئے کہ تعلیمی نظام بھی اسی کے ہم آہنگ بنائیں کیونکہ تعلیم ہی ریاست ومعاشرہ تشکیل پاتا ہے محمد حسین محنتی کا قباءآڈیٹوریم میں اجلاس سے خطاب

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب تعلیم ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا عزم کرنے والے حکمرانوں کو چاہئے کہ تعلیمی نظام بھی اسی کے ہم آہنگ بنائیں، کیونکہ تعلیم سے ہی ریاست و معاشرہ تشکیل پاتا ہے، جب تک اسلام و قرآن سنت کے مطابق تعلیمی پالیسی نہیں بنائی جائے گی، اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، آج ملک میں کرپشن، بے حیائی، معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات مغربی تعلیم، کلچر و ثقافت کے فروغ کا نتیجہ ہے۔

محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ یکساں نصاب تعلیم اسلام و نظریہ پاکستان کے مطابق اور اردو کو بذریعہ تعلیم بنانے کے ساتھ ساتھ نصاب میں سیرت النبیؐ اور سیرت صحابہؓ کو لازمی شامل کیا جائے، تاکہ پاکستان کے ایک اسلامی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو اور دنیا کی قیادت سنبھال سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر اور قومی زبان اردو کی بجائے انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنانا نظریہ پاکستان اور ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیم کی بہتری اور نسل نو کی تعلیم و تربیت کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے، تاکہ ملک ترقی کرے۔ اجلاس میں سالانہ منصوبہ بندی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں قائم مقام ناظم شعبہ عظیم صدیقی، انتصار غوری و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 909348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909348/تعلیمی-نصاب-میں-سیرت-النبی-صحابہ-کو-لازمی-شامل-کیا-جائے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org