0
Saturday 9 Jan 2021 22:42

جو لوگ خود ویکسین خریدنا چاہیں ان کیلئے آسانی پیدا کرینگے، ڈاکٹر فیصل سلطان

جو لوگ خود ویکسین خریدنا چاہیں ان کیلئے آسانی پیدا کرینگے، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق خصوصی مہم بھی چلائیں گے۔ نجی ٹی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چند ایسے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں وائرس مختلف ہے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے شرائط سخت کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ویکسین سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چینی، روس اور یورپی ویکسین سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے، ایک چینی ویکسین کے ٹرائل ہو رہے ہیں جسے فہرست میں شامل کرینگے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومتی ذرائع سے اور براہ راست کمپنیوں سے ویکسین خریدیں گے، جو لوگ خود ویکسین خریدنا چاہیں، ان کے لیے آسانی پیدا کریں گے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ چینی ویکسین کا بڑے لیول پر ٹرائل ہو رہا ہے، جس پر دنیا کی نظر ہے، چینی ویکسین کا بڑا ٹرائل ملک میں ہو رہا ہے، جو بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سافٹ ویئر لانچ کیا ہے، چاہتے ہیں ویکسین منظم طریقے سے لگائیں۔
خبر کا کوڈ : 909349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش