QR CodeQR Code

کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی شہدائے مچھ کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت

10 Jan 2021 22:47

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ قاتل دہشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے۔ انہیں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام  سے عشق و مودت اہل بیت (ع) کے جرم میں شہید کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ مچھ کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مزدور اللہ تعالیٰ کا دوست ہے، جو رزق حلال کمانے کے لئے محنت و مشقت کرتے ییں وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب (ص) کے محبوب ہیں۔ قاتل دہشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے۔ انہیں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام  سے عشق و مودت اہل بیت (ع) کے جرم میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 909351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909351/کوئٹہ-علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-شہدائے-مچھ-کے-لواحقین-سے-ملاقات-اور-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org