0
Sunday 10 Jan 2021 22:47

کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی شہدائے مچھ کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت

کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی شہدائے مچھ کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ مچھ کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مزدور اللہ تعالیٰ کا دوست ہے، جو رزق حلال کمانے کے لئے محنت و مشقت کرتے ییں وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب (ص) کے محبوب ہیں۔ قاتل دہشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے۔ انہیں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام  سے عشق و مودت اہل بیت (ع) کے جرم میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 909351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش