0
Sunday 10 Jan 2021 23:04

شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مضبوط قانون متعارف کروانے پر غور کررہے ہیں، فواد چوہدری

شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مضبوط قانون متعارف کروانے پر غور کررہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے سخت قانون پر غور کررہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی، صارفین کی حساس معلومات کے ڈیٹا شیئرنگ کی اجازت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، شہریوں کی پرائیویسی پالیسی کے لیے تحفظ کے لیے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مضبوط قانون متعارف کروانے پر غور کررہی ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ یکطرفہ نقطہ نظر کے بجائے اس طرح کی پالیسی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر مشاورت کے بعد لانی چاہئیں۔ علاوہ ازیں واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ نے وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے کہ نئی پالیسی سے صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باعث ہم یا فیس بک آپ کے نجی پیغامات یا کالز کو نہیں دیکھ سکتے، ہم اس ٹیکنالوجی کی فراہمی اور عالمی سطح پر اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے واٹس ایپ سیکیورٹی کا ایک لنک میں ٹوئٹ میں شامل کیا جہاں تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 909352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش