0
Sunday 10 Jan 2021 23:14

بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن وفاقی وزارت توانائی کی نااہلی اور ناکامی ہے، امتیاز شیخ

بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن وفاقی وزارت توانائی کی نااہلی اور ناکامی ہے، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے این ٹی ڈی سی کے سربراہ کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن وفاقی وزارت توانائی کی نااہلی اور ناکامی ہے، این ٹی ڈی سی میں صوبوں کی نماٸندگی نہ ہونے سے چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہیں ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انکوائری کمیشن بنایا جائے، جس میں صوبوں کی نماٸندگی کو یقینی بنایا جائے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ ایک پاور پلانٹ سے پورے ملک کا سسٹم بیٹھ جانا قومی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈھائی سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی، سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی وفاقی وزراء کا پرانا وطیرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 909356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش