QR CodeQR Code

سانحہ مچھ پر کراچی میں دھرنے، شارع فیصل پر موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج

10 Jan 2021 23:19

ایف آئی آر کے مطابق دھرنے پر بیٹھے عناصر اور راستہ کھولنے کی کوشش کرنے والوں کے درمیان ہوئے واقعے میں 6 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ مچھ کے خلاف دھرنوں کے دوران شارع فیصل پر موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق دھرنوں کے دوران موٹرسائیکلیں جلانے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 8 جنوری کی صبح شاہ فیصل کالونی گیٹ کے قریب مظاہرین کا دھرنا جاری تھا، شرپسند عناصر نے زبردستی راستہ کھلوانے کی کوشش کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مشتعل افراد نے موٹر سائیکلیوں کو آگ لگادی۔ ایف آئی آر کے مطابق دھرنے پر بیٹھے عناصر اور راستہ کھولنے کی کوشش کرنے والوں کے درمیان ہوئے واقعے میں 6 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 909357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909357/سانحہ-مچھ-پر-کراچی-میں-دھرنے-شارع-فیصل-موٹر-سائیکلیں-جلانے-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org