QR CodeQR Code

صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت کی الگ الگ ملاقاتیں

10 Aug 2011 23:39

اسلام ٹائمز:ایوان صدر میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران کراچی میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ایم کیو ایم سے تعلقات پر چوہدری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا جبکہ نئے صوبوں کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور جمعیت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی صدر سے ملاقات کے دوران مشاہد حسین بھی موجود تھے۔ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحادی حکومت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کی صدر زرداری سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور ان کے انتخابی حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران کراچی میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ایم کیو ایم سے تعلقات پر چوہدری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا جبکہ نئے صوبوں کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔
دیگر ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سندھ اسمبلی کے رکن اور چیئرپرسن پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سردار جام تماچی نے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال سمیت ملک کو درپیش مختلف چیلنجز اور ان سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ چوہردی شجاعت حسین کے ہمراہ ق لیگ کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 90936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90936/صدر-زرداری-سے-مولانا-فضل-الرحمان-اور-چوہدری-شجاعت-کی-الگ-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org