0
Sunday 10 Jan 2021 23:32

دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں، شیخ رشید

دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تمام دہشت گرد اکٹھے ہو رہے ہیں، دہشت گرد شیعہ، سنی فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ پہلی بار تحریری معاہدہ ہوا ہے، ان کے شناختی کارڈ اور سکیورٹی کا بھی مسئلہ ہے، ہزارہ برادری کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ ستی قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ کل تک آجائے گی، ملوث اہلکاروں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اداروں میں وسائل کی کمی ہے، ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا، پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا تھا، اللہ نے رحم کیا ہم بچ گئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کی حکمت عملی پٹ گئی ہے، یہ کہتے تھے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، پیپلزپارٹی نے اپنا بیانیہ منوا لیا ہے، پیپلزپارٹی کبھی اپنی سندھ حکومت ختم نہیں کرے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن کے بعد ایک مارچ کرے گی، یہ لوگ خود کو زندہ رکھنے کے لیے ایک مارچ کریں گے، پی ڈی ایم کے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، حکومت کہیں نہیں جا رہی، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 909362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش