QR CodeQR Code

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری، دو بزرگ شہری زخمی

10 Jan 2021 23:32

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور کھنجر سیکٹر میں شہری آبادی پر مارٹر گولے پھینکے۔ بلااشتعال فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو بزرگ زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے  دو شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور کھنجر سیکٹر میں شہری آبادی پر مارٹر گولے پھینکے۔ بلااشتعال فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو بزرگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 909363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909363/بھارت-کی-ایل-او-سی-پر-بلااشتعال-گولہ-باری-دو-بزرگ-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org