0
Sunday 10 Jan 2021 23:33

کراچی میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کا پیسہ کہاں جاتا ہے؟ رپورٹ تیار

کراچی میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کا پیسہ کہاں جاتا ہے؟ رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے یکم جنوری کو تشکیل دی جانے والی 3 رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحقیقاتی کمیٹی بلال منظر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو رپورٹ پیش کریں گے، رپورٹ میں شہر میں قائم 162 چارجڈ پارکنگ غیر قانونی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے، صرف 34 مقامات پر پارکنگ بلدیہ عظمی کراچی کے تحت چلائی جارہی ہے۔ ذرائع تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ 162 مقامات پر سے پارکنگ کا پیسہ کے ایم سی کو نہیں ملتا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کے ایم سی کے ماتحت لینڈ کنٹرول پر چارجڈ پارکنگ کا غیر قانونی کام جاری ہے، ڈی ایم سیز چارجڈ پارکنگ، کاروبار اور پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع تحقیقاتی کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی کے ماتحت شہر میں 109 سڑکیں ہیں، 34 چارجڈ پارکنگ کے ایم سی جبکہ 162 غیر قانونی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے تمام چارجڈ پارکنگ سائٹس کو دوبارہ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کارروائی کے ذریعے ختم کی جائیں گے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر احکامات جاری کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 909364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش