اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان امتیاز علی تاج نے کہا ہے کہ ریاست کے سکیورٹی اداروں کیخلاف دشنام طرازی اور پروپیگنڈا کرکے بدنام کرنے والے عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔ جو طاقتیں منفی پروپیگنڈا کرکے ہمارے معصوم لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگ اپنے سکیورٹی اداروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کسی کو بھی ریاست کے اہم اداروں کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈا کرکے منافرت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔